اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے اعداد وشمار میں دکھایا گیا کہ امریکا میں ایک دن میں مجموعی طور پر 66 ہزار 528 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
جانز ہوپکنز یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ امریکا بھر میں اس وقت کیسز کی مجموعی تعداد 32 لاکھ 42 ہزار 73 ہوچکی ہے۔
امریکا میں 760 مزید ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 729 ہوگئی ہے۔
امریکا میں گزشتہ 5 میں سے 4 دنوں میں 60 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
امریکا، دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جس کے بعد برازیل اور تیسرے نمبر پر بھارت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲